بلوچستان حکومت نے ابھی لاک ڈاون کا فیصلہ نہیں کیا، لیاقت شاہوانی

کو ئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے ابھی لاک ڈاون کا فیصلہ نہیں کیا ہے

۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت لیاقات شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے ابھی تک کسی بھی قسم کی لاک ڈاون کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔اپنے پیغام میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقات شاہوانی نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کے حوالے سے میڈیا گروپس میں گردش کرنے والی نوٹیفیکشن جعلی ہے۔