ایمل ولی نے محمود اچکزئی کو آئینہ دکھادیا ؟ اےاین پی بلوچستان حکومت کا حصہ ہیں، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پی ڈی ایم کے اتحادی جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے چھکے چھڑا دیئے،

https://twitter.com/sunochanda12/status/1328912225180987392?s=20

اے این پی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے والد شہید جیلانی خان کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی خوش ہوتا ہے یا ناراض سب سن لیں ہم صوبائی حکومت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں کسی کے کہنے پر جاہلانہ اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ہمیں بلوچستان حکومت کا طعنہ دینے والے آستین کے سانپ ہیں ہم آج الگ ہوں تو یہ حکومت کا حصہ بن جائیں گے ہم ایک نظریے کے تحت سیاست کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حکومت ہے اور پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی اہم جماعت ہے۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتا ہے کہ جب سیاسی جماعتیں کوئی ڈیل نہ کریں، حکومت کو نکالنے کے آئینی آپشن کم ہیں ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے، پی ڈی ایم کا متفقہ بیانیہ جلد ہی طے کر لیا جائیگا۔