طلعت حسین کی مولانا خادم رضوی کا 6 سیکنڈ کا کلپ چلاکر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کوسوشل میڈیا صارفین نے ناکام بنادیا

فرانس نے جو کچھ کیا اس پر ساری دنیا میں مزاحمت جاری ہے۔پاکستان میں بھی اس کا شدید ردعمل دیکھنے کو ملااور سبھی مذہبی ارو سیاسی راہنماﺅں اور پارٹیوں نے احتجاج کی کال کی۔تاہم گزشتہ روز تحریک لبیک یا رسول اللہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھرنا دیا، دو دن تک یہ دھرنا جاری رہا اور بعدازاں حکومت سے مذاکرات کے بعد یہ دھرنا ختم کردیا گیا۔طلعت حسین اس دھرنے کی کوریج کرتے رہے اور رپورٹنگ کرتے رہے۔

اس دوران طلعت حسین نے مولانا خادم رضوی کا 6 سیکنڈ کا کلپ شئیر کیا جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جیسے فیض آباد دھرنا فوج نے کروایا تھا،طلعت حسین نے کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا خادم رضوی کہتے ہیں کہ میں بھی بتا دوں گا کہ مجھے کس نے کہا تھا کہ فیض آباد جاؤ ۔اس 6 سیکنڈ کے کلپ میں بس اتنی سی بات تھی کہ میں بھی بتا دوں گا کہ مجھے کس نے کہا تھا کہ فیض آباد جاؤ ۔مریم نواز نے طلعت حسین کا کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سب بولیں گے۔ انشاء اللہ۔اس پر سوشل میڈیا صارفین نے مکمل کلپ شئیر کیا اور طلعت حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورا کلپ سنے۔ مولانا خادم اسکے لیڈر نوازشریف سے متعلق کیا کہہ رہا ہے۔مکمل کلپ میں مولانا خادم رضوی نے کہا تھا کہ میں نے نوازشریف سے کہا کہ تم اتنی باتیں کھولتے جارہے ہو، فوج کے خلاف بھی بول رہے ہو۔ جاتے جاتے یہ بھی سچ بول دو کہ ممتاز قادری کو پھانسی تم نے کس کے کہنے پر لگوائی؟خادم رضوی کا کہنا تھا کہ میرا خطاب ن لیگیوں کیلئے ہے۔ اپنے قائد سے کہو کہ آخری سچ یہ بھی بول دے۔ باہر بیٹھ کر بہت بُڑ بُڑ کرتے ہو، یہ بھی بُڑ بُڑ کرو۔ یہ بھی بتاؤ کہ ختم نبوت میں تبدیلی تم نے کس کے کہنے پر کی تھی۔خادم رضوی نے مزید کہا کہ یہ تو بتادو مرنے سے پہلے پہلے ، یہ بوجھ تو اتاردو۔ یہ بھی بتادو کہ ہم پر شیلنگ کے آرڈر کس نے دئیے تھے۔ آخرت میں ذرے ذرے کا حساب ہونا ہے سچ بول کر بچ جاؤ گے کہ میں مجرم نہیں ہوں فلاں مجرم ہے۔مجھے فلاں ریاست نے کہا تھا ، مجھے فلاں باہر کے لوگوں نے کہا تھا تاکہ امت قیامت تک تم جیسے لوگوں سے دھوکہ نہ کھائے کہ جو امت کے وفادار نہیں ، وہ پاکستان کے وفادار نہیں۔آگے چل کر خادم رضوی کہتے ہیں کہ میں بھی بتادوں گا کہ مجھے کس نے کہا کہ فیض آباد جاؤ۔ آپ بول پڑو، ہم بھی بول دیں گے کہ ہم فیض آباد کیوں گئے؟ وہاں سامنے لفظ محمد لکھا کیوں آیا تھا؟ یہ باتیں میں کھولتا نہیں لیکن تو بھی کھول دے میں بھی کھول دوں گا۔ ختم نبوت پر تم نے 70 صفحے بدلے اور پھر کہا کہ کلرک سے غلطی ہوگئی۔ کلرک ہونا کوئی عیب نہیں لیکن پاکستان میں عیب اسلئے بنایا گیا کہ انکی تنخواہیں تھوڑی ہوتی ہیں، لوگ انہیں طعنے دیتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ طلعت حسین نے یہ 6 سیکنڈ کا کلپ مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کے کہنے پر شئیر کیا جس کا مقصد فوج کو ن لیگ کے فیض آباد دھرنے کا ذمہ دار ٹھہرانا ہے۔