پی ٹی ایم کے محسن داوڑ اور افغانستان کے سابق صدرڈاکٹر نجیب اللہ کی صاحبزادی ھیلہ نجیب کا گلبدین حکمت یار کو دھمکی

پی ٹی ایم کے محسن داوڑ اور بھارت نواز افغانستان کے سابق صدرڈاکٹر نجیب اللہ کی صاحبزادی ھیلہ نجیب نے گلبدین حکمت یار کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے باز رہے ،واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار اور افغانستان کی قومی مفاہمت کے حوالے سے اعلی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا دونوں رہنماوں کا پاکستان میں شاندار استقبال کیا گیا،جوکہ پی ٹی ایم کو ہضم نہ ہو سکا،گزشتہ روز پی ٹی ایم کے وزیر ستان میران شاہ جلسے میں محسن داوڑ نے گلبدین حکمت یار پر تنقید کی کیونکہ پی ٹی ایم کا مقصد سرحد کے دونوں اطراف پشتونوں کے مابین نفرتیں پیداکر نا ہے،اگر تاریخ پر نظر ڈالی جائے توپاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت فراہم کرنے کا اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر کہا تھاکہ
پاکستان اور افغانستان نے مختلف دہشت گرد گروپوں کی وجہ سے جوابھی بھی مفاہمتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں بھاری قیمت چکائی ہے۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغاز کو جنگ کے خاتمے کی امید قرار دیتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سلامتی، سیاسی اور معاشی شعبوں میں تعاون اور پرامن بقائے باہمی کیلئے رابطے بڑھانے پرزوردیا۔گلبدین حکمت یار اورعبداللہ عبداللہ نے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پناہ گزینوں کی باوقار واپسی کے حوالے سے ہمارا موقف ایک ہی ہے۔پی ٹی ایم روز اول سے پاکستان میں
ڈرون اور خودکش حملوں کے حامی ہیں۔