پاکستان کی سعودی شہر جدہ میں قبرستان میں ہونے والے پُرتشدد حملے کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک قبرستان میں ہونے والے پُرتشدد حملے کی شدید مذمت کی ہے ، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے جدہ کے مقامی قبرستان میں پرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تشدد اور انتہا پسندی کی ایسی حرکتیں قابل مذمت ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی سیکیورٹی فورسز کے ان اقدامات کی تعریف کرتے ہیں،جس سے مزید انسانی جانیں محفوظ رہیں۔ پاکستان، سعودی عرب کی جانب سے اپنے تحفظ اور سیکورٹی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔