عمران خان کے دل میں افغانستان میں امن کی تڑپ کو محسوس کیا ہے، گلبدین

سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں افغانستان میں امن کی تڑپ کو محسوس کیا ہے۔ سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔ عمران خان کے دل میں افغانستان میں امن کی تڑپ کو محسوس کیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت کے افغانستان میں امن کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں قیام عمل کیلئے تمام افغان دھڑوں کو میز پر ایک ساتھ بٹھا دینے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔