پاک فوج کے جوانوں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں،عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والوں جوانوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاک فوج کے جوانوں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جو قوم کی حفاظت کے لیے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں ہونے والے 10 جوانوں کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کی ہے۔جن میں سپاہی اور کیپٹن سمیت آرمی کے آفیسر بھی شامل تھے۔وزیراعظم نے شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔