پاک فوج مادروطن کا دفاع اپنے خون کی قیمت پر یقینی بنائے گی، آرمی چیف

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پاک فوج مادر وطن کا دفاع اپنے خون و پسینے کی قیمت پر یقینی بنائے گی، یہ مایوس دشمن قوتوں کی دم توڑتی کوششیں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملوں میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کا دفاع اپنے خون و پسینے کی قیمت پر یقینی بنائیں گے۔یہ مایوس دشمن قوتوں کی دم توڑتی کوششیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اسی طرح پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کے ردعمل میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلئے قربانیاں دے رہا ہے۔قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ اب ہماری توجہ سرحدی صورتحال پر بہتر کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاءاللہ ناکام ہوگی۔واضح رہے ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، حملے میں فوجی آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ہیں، اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6جوان شہید ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، حملے میں پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ایف سی بلوچستان کے اہلکار ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے۔ کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہے۔پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردی کا آج یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل بھی  شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6 جوان شہید ہوئے تھے۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے پاک فوج کی بارڈر پٹرولنگ پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور حملے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔ پاک فوج نے دہشتگرد حملے کا بھر پور جواب دیا ہے۔