مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: نامور پاکستانی مبلغ اور اسکالر مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ،مولانا طارق جمیل عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچے، وزیراعظم نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور بغل گیر بھی ہوئے۔دورانِ ملاقات باہمی دلچپسی اور مذہبی ہم آہنگی سے ملاقات تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل معروف مبلغ ہیں جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں پرستار موجود ہیں۔