اورکزئی،آزاد امیدوارغزن خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

اسلام آباد: اورکزئی سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار غزن خان اور سابق رکن قومی اسمبلی غازی غزن جمال نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق فاٹا انتخابات میں اورکزئی سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی اور جی جی جمال نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔دونوں اراکین نے عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم سے اراکین کی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان اور سینئر رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ دونوں اراکین کو شمولیت کے بعد پارٹی مفلر پہنایا گیا۔