کوئٹہ،کیپٹن عاقب جاوید دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید

کوئٹہ:دھرتی ماں کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ،کیپٹن عاقب جاوید آواران بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران شہید ہوگئے .بلوچستان کے ضلع آواران میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران کیپٹن عاقب جاوید شہید ہوگئے،سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے شہدا کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ۔