قبائلی عوام نے پی ٹی ایم کا ملک دشمن ایجنڈا مسترد کر دیا، اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر براۓ محکمہ ریلیف،بحالی و آباد کاری خیبرپختونخوا محمد اقبال وزیر نے کہاہے کہ وزیرستان کے غیور عوام نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی۔ عوام نے اب پی ٹی ایم کا ملک دشمن ایجنڈا مسترد کر دیا۔ پی ٹی ایم جیسے فسادی تنظیم سے ہمارے وزیرستان کے شریف لوگ پناہ مانگتے ہیں۔

https://twitter.com/ImIqbalWazir/status/1324394561230221314?s=20

وزیرستان کے سارے جرائم پیشہ اور دو نمبریاں کرنے والے لوگ اپنے محفوظ پناہ گاہ پی ٹی ایم میں اکھٹے ہوئے ہیں۔وزیرستان کے عمائدین نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث نام نہاد سیاسی جماعت پشتون تحفظ موومنٹ کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بولنے والوں آئین پاکستان کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے کیونکہ علیحدگی پسندانہ سوچ کو ہوا دینے والے غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔ کچھ پی ٹی ایم ارکان عوام کو علیحدگی پر مائل کرنے کی کھلے عام مہم پر لگے ہیں۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کے کھوکھلے نعروں سے عوام کو اشتعال دلایا جا رہا ہے۔ حکومت پی ٹی ایم کے ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرے۔