ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کر دیا

لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نقشہ پوسٹ کیا جس میں جموں و کشمیر کو بھارت سے علیحدہ دکھایا گیا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح کی پیش گوئی کی گئی۔

سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی جانب سے کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی۔انہوں نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتےہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات پر تبصرہ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی ٹویٹ شئیر کی جس میں ایک نقشے کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی پیشگوئی کی گئی ہے۔انہوں نے نقشے پر نشاندہی کرتے ہوئے دکھایا کہ نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کا یہ ٹویٹ عالمی میڈیا کی زینت بھی بن گیا۔اس نقشے میں چین اور بھارت کے علاوہ پوری دنیا کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

https://twitter.com/junaidsalim_/status/1323679195898302464?s=20

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سعودیہ نے اپنے نئے 20 کے نوٹ پر کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتایا اور آج امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے جونیئر ٹرمپ نے 1 ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کردیا ۔