ژوب : پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ،22 سالہ نائیک فخر عباس شہید، دو جوان زخمی

راولپنڈی:ژوب میں پاک افغان سرحد پر منزاکئی دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں پاک فوج کا 22 سالہ نائیک فخر عباس شہید جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان حکام سے سرحد کے پار موثر سرحدی نظم و نسق کا معاملہ اٹھاتا رہا۔