امریکا کاپاکستان کو ایف 16طیاروں کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری

امریکا نے پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کے لیے بارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آلات اور سپورٹ کی مجوزہ فروخت سے خطے میں فوجی توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ایف سولہ طیاروں کے لیے 125 ملین ڈالر کی ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری امریکی محکمہ خارجہ نے دی۔ بیان کے مطابق ایف سولہ طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔امریکا کی جانب سے یہ اعلان وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے۔امریکا نے بھارت کے سی سترہ ٹرانسپورٹ طیاروں کے لیے بھی سڑسٹھ کروڑ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹکس سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔