آسٹریلوی شہر سڈنی میں شدت پسند شخص کا مسجد پر حملہ

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک شدت پسند شخص نے مسجد پر حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی شہر سڈنی میں ایک انتہا پسند شخص کی طرف سے ’آورن گلی پولی مسجد‘ پر حملہ کیا گیا ، جو کہ ترکی کے زیر انتظام ہے ، حملہ آور شدت پسند نے مسجد میں گھس کر پہلے تو بالائی منزل پر لوہے کی راڈ سے فانوس ، کھڑکیوں اور دروازوں کو توڑا ، جس کے بعد اس کی طرف سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچایا گیا ، اس موقع پر جنونی شخص نے اسلام کے خلالف نعرے بازی بھی کی ، جب یہ حملہ کیا گیا اس وقت خوش قسمتی سے مسجد خالی تھی ، تاہم کچھ شہریوں نے اس حملے کی ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کرلی اور اس کے بارے میں فوری پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔