بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ

بنوں:بنوں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،واپڈ کالونی کے قریب سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں ڈی آئی خان روڈ نزد واپڈا کالونی روڈ کے کنارے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم کو صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔بی ڈی ایس سکواڈ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا اور اس میں 5/6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔