کابل :پاکستانی قونصلیٹ میں بھگڈر مچنے سے11 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

کابل:افغان صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ میں بھگڈر مچنے سے 11خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہرویزے کیلئے 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے کہ اچانک بھگڈر مچ گئی جس میں خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ بھگدڑ میں 8 خواتین سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔