آسٹریلوی ادارے لووی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ جاری ، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد:معاشی کارکردگی کے بعد پاکستان کی سفارتی محاذ پر بھی کامیابیاں منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں۔ آسٹریلوی ادارے لووی انسٹی ٹیوٹ نے ممالک کی درجہ بندی کی رپورٹ جاری کر دی۔لووی انسٹی ٹیوٹ کے ایشیاءپاور انڈیکس پر پاکستان 15ویں نمبر پر آگیا،سفارتی اثر و رسوخ کے حوالے سے پاکستان نے بھارت کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق سفارتی اثر و رسوخ میں پاکستان کا سکور بھارت کے مقابلے میں 3.8پلس پوائنٹس رہا۔قوم کی مجموعی قوت برداشت کی کیٹگری میں پاکستان کا سکور 1.3پلس رہا جبکہ سفارتی اثر و رسوخ میں بھارت محض 2.6منفی پوئنٹس ہی سمیٹ سکا۔مستقبل میں وسائل کے انتظام کار کے حوالے سے پاکستان نے 1.2پلس سکورز حاصل کئے۔لووی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی دولت اور پاور مشرق کی سمت منتقل ہو رہا ہے۔2020کے آخر تک ایشین معیشت دنیا کی مجموعی معیشت سے کہیں زیادہ متوقع تھی لیکن صدی کی سب بڑی وبائی بیماری نے اچانک قسمت کا رخ موڑ دیا ہے۔ حکومتوں اور معاشروں کو تقریبا بغیر کسی استثنا کے اب عوامی صحت ، معاشی اور تزویراتی چیلنجوں کاسامنا ہے جس کا کچھ سال قبل تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔آسٹریلوی حکومت کے الفاظ میں کوویڈ19کے بعد کی دنیا “غریب تر ، زیادہ خطرناک اور زیادہ اضطراب کا شکار ہوگئی ہے”۔