کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کی طرف سے دیئے گئے اپنے حق خودارادیت کے حصول کا پختہ عزم کر رکھاہے، پاکستان

نیو یارک :پاکستان نے بھارت کے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہدکو دہشت گردی قرار دینے کے بیانیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد شروع کر رکھی ہے اور بھارت کےحق خودارادیت نہ دینے پر کشمیری بڑے پیمانے پر مزاحمت کررہے ہیں ۔1947 میں جموں اور کشمیر کو بھارتی نوآبادی بنانے سےلےکر ابتک بھارت اپنا غیرقانونی قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش میں مختلف حربے استعمال کر چکاہے ۔ یہ بات پاکستانی مندوب بلال محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سیاسی اور نوآبادیات کے خاتمہ کی فورتھ خصوصی کمیٹی کو بتائی ۔ انہوں نے بھارتی نمائندے کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کے دعوی کاجواب دینے کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ مشن میں پاکستان کے قونصلر نے کہا کہ غیرقانونی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مزاحمت ہورہی ہے ۔کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کی طرف سے دیئے گئے اپنے حق خودارادیت کے حصول کا پختہ عزم کر رکھاہے ۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ مظلوم کشمیری بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر مظالم ، زیادتیوں اور تشدد کے باوجو د بڑے پیمانے پر مزاحمت کر رہے ہیں انہوں نے بھارت کی طرف سے نوآبادیاتی علاقہ کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت اب جموں اور کشمیر کے رہائشی عوام کی ثقافتی پہچان مٹاکر ان کی زمینوں پرقبضہ کرنا چاہتاہے ۔ انہوں نے کہ بھارت کی اس طرح کی فریب کاریاں ناکامی سے دوچارہوں گی ۔ پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی بربیت بے نقاب کرنے اور عالمی برادری کو بھارتی مظالم اور بربریت سے آگاکرنےکا سلسلہ جاری رکھےگا ۔ انہوں نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تنازعہ کا منصفانہ حل کئے بغیر اقوام متحدہ کانوآبادیات کے خاتمے کاایجنڈا مکمل نہیں ہوگا ۔