غیر قانونی بھرتیوں پر سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون گرفتار

کراچی: غیر قانونی تعیناتیوں پر سابق ایم ڈی قومی ایئرلائن اعجاز ہارون کو گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے کراچی میں کارروائی کے دوران گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اعجاز ہارون پر ڈپٹی ایم ڈی سالم سیانی کو غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے ، جب کہ اسی الزام کے تحت ان کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ، کیوں کہ سالم سیانی کو پی آئی اے کے 2009 کے ایچ آر قوانین کے خلاف جاتے ہوئے بھرتی کیا گیا اور سالم سیانی کو 20 ہزار ڈالر تنخواہ اور دیگر مراعات بھی دی گئیں۔