پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

اسلام آباد : پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کرنے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا پلانری اجلاس 21 سے 23 اکتوبر کو ہو گا۔ایف اے ٹی ایف کے سہہ روزہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہو گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائے یا وائٹ لسٹ میں شامل کر لیا جائے یعنی کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک قرار دے دیا جائے جہاں منی لانڈرنگ اور دہشگردی کی مالی معاونت نہیں ہوتی،پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے قانون سازی اور بھرپور عزم کے باعث پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کرنے کے قوی امکانات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہو سکتے ہیں۔پاکستان نے آئی سی آر جی کے 150 سوالات کا مفصل جواب دیا۔پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پر بڑی پیش رفت کی ہے۔اور نیکٹا ، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف ایم یو نے تمام اہداف پورے کیے۔