مکران کوسٹل ہائی وے حملہ، شہید اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے اوڑمارہ میں شہید ہونے والے پندرہ سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ آج صبح لسبیلہ کے علاقے آواران میں ادا کی گئی۔ فرنٹیر کور بلوچستان کے سکیورٹی اہلکاروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہکے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی گئیں جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، جس میں ایف سی بلوچستان کے 8 بہادر جوان اور 7 سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے۔اس موقع پر وزیر داخلہ غیاث اللہ لانگو نے کہا کہ حملے کے دوران حملہ آور وں نے راکٹ لانچر اور ہیوی مشین گن کا استعمال کیا، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، ہم اپنے اتحاد اور اتفاق سے ہر سازش کو ناکام بنادینگے۔