افغانستان سے اغواء کر کے پاکستان لائے جانیوالے 10 افغان بچے پشاور میں افغان قونصلیٹ نے تحویل میں لے لئے

پشاور: افغانستان سے اغواء کر کے پاکستان لائے جانے والے 10 افغان بچے پشاور میں افغان قونصلیٹ نے تحویل میں لے لئے۔ تمام بچے ایک ہفتے کے اندر اپنے والدین کے پاس پہنچ جائیں گے۔اور انہیں قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد آج پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کرینگے جبکہ اس بارے میں افغان قونصیلیٹ پشاور ہائی کورٹ نے بچوں کی حوالگی کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے جسے افغان قونصلیٹ حوالگی کی کارروائی پوری کرنے کے بعد پیش کرینگے جبکہ دوسری طرف افغان بچوں کی سمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے .