پاکستان آرمی نے ایک اور عالمی فوجی مقابلہ جیت لیا

اسلام آباد :پاکستان آرمی نے ایک اور عالمی فوجی مقابلہ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے مسلسل تیسری بار برطانیہ میں ہونے والا عالمی فوجی مقابلہ جیت کر دنیا بھر میں اپنا سکہ منوا لیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرٹ میں ہونے والا عالمی پیس اسٹکنگ مقابلہ اپنے نام کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے ایونٹ میں پاکستان آرمی کی نمائندگی کی۔گذشتہ سال پاکستان آرمی نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سنڈوراسٹ میں ہونے والے پیس سٹیکنگ مقابلے کے نام سے معروف بین الاقوامی فوجی مشقوں کا مقابلہ جیتا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم مسلسل دو سال سے یہ مقابلہ جیت رہی ہے۔گزشتہ سال پہلی بار پاکستان آرمی نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ مقابلے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کی۔واضح رہے کہ پاک فوج کے جوان ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔رواں سال سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کیڈٹ محمد تقی افتخار نے امریکہ کی ویسٹ پوائنٹ ملٹری کالج سے گریجویشن مکمل کی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔