بھارتی کروز میزائل کے پے درپے ناکام تجربے

نئی دہلی: بھارتی میزائیلوں کے ناکام در ناکام تجربات کی طویل ہسٹری اور بھارتی سائنس دانوں کی گرتی ہوئی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خبر کوئی نئی یا انوکھی بات نہیں ہے۔گزشتہ روز ایسٹرن کوسٹ آف انڈیا سے دس کلومیٹرٰ دور عبد الکلام آئی لینڈ ، اوڈیشہ کے مقام پر بھارتی کروز میزائل نربھے کا ساتواں تجربہ ایک بار پھر مکمل ناکام ہو گیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق بھی بھارتی کروز میزائل نربھے کا فلائٹ ٹیسٹ بھی بری طرح ناکام ہوا۔

https://twitter.com/LeonJohnathn/status/1315672256270364673?s=20

ناکامی کی سنگینی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی سرکاری پریس کے مطابق بھی اس میزائل ٹیسٹ کو میزائل کی پرواز شروع ہونے کے صرف 8 منٹ بعد ہی پرواز روک کر میزائل کو فضا میں ختم کر دینا پڑا ۔ میزائل سسٹم کی ناکامی کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کنٹرول سنٹر اس میزائل کو روک کر فضا میں تباہ کرنے کیلئے ایف ٹی ایس (فلائٹ ٹرمینیشن سسٹم) چلانے پر مجبور ہو گیا ۔ جس کے ذریعے اس میزائل کو فضا میں تباہ کردیا گیا۔یاد رہے کہ بھارت نے نربھے کروز میزائل کی تیاری کیلئے ٹیکنالوجی روس سے حاصل کی۔ جبکہ اس کا ٹربوجیٹ انجن ہندوستان کا ڈیزائن کردہ ہے ۔ بھارت کو اس ٹربو انجن کی تیاری میں شروع ہی سے کافی تکنیکی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔