پاکستان ملٹری اکیڈمی لانگ کورس پریڈ ، صدارتی گولڈ میڈل جیتنے والےکیڈٹ جنید خان کا تعلق وانا جنوبی وزیرستان ہے

اسلام آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 142ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف نے پاسنگ پریڈ کا معائنہ کیا۔پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاس آؤٹ ہونے والوں میں 142ویں لانگ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 32ویں ٹیکنیکل گریجویٹس اور 61ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 16ویں لیڈی کیڈٹس کورس اور پہلے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں قطر،مالدیپ ،فلسطین اور سری لنکاکے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ کاکرد گی پر 142 ویں لانگ کورس کے کیڈٹس محمد فتح کو اعزازی شمشیر دیا گیا۔ محمد فتح کو اعزازی شمشیر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آوَٹ ہونے والوں میں 15 کیڈٹس کا تعلق قبائلی اضلاع اور 54 کا تعلق بلوچستان سے ہے صدارتی گولڈ میڈل جیتنے والےکیڈٹ جنید خان کا تعلق وانا جنوبی وزیرستان ہےجمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر حمد اللہ کا بیٹا بھی پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں شامل ہے۔