بھارت پاکستان میں علما کوقتل کرا کر فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے، عمران خان

اسلام آباد :مولانا عادل کے قتل پر وزیراعظم کی جانب سے شدید مذمت۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل شاہ کے قتل کے افسوسناک واقعے کے بعد ٹوئٹس کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے مولانا عادل کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں علماء کوقتل کرا کر فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے۔اس حوالے سے بار بار خبردار کر چکا، گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسی کئی سازشیں ناکام بنائی گئیں۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بھارت کی سازشوں کا شکار نہ بنیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد مولانا عادل شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کر لیں گے۔