ایف اے ٹی ایف وائٹ لسٹ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ انڈیا ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد:امریکی جریدے فارن پالیسی نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک قرار دیا تھا ۔جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور داعش کا گٹھ جوڑ عالمی اورعلاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ داعش کے جلال آباد اور افغانستان میں جیل پر حملے نے اس ابھرتے خطرے کو بڑھاوا دیا۔ بھارت داعش کے ذریعے مذہبی گروہوں بالخصوص نوجوانوں کا استعمال ، دوسرے ممالک اور بین الاقوامی مذہبی تحریکوں کے ذریعے انتہا پسندی اور دہشتگرد نظریات کو فروغ دے رہا ہے۔ تو دوسری طرف بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لیے سرگرم ہے،اگر یہ بات پاکستانی کی نوجوان نسل نے نہ سمجھی تو وہ تباہ ہو جائیں گے۔ معروف ہوسٹ وقار ذکا نے اپنی ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہیش ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ انڈیا کا ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹویٹس کریں اور بھارت کو بے نقاب کریں۔