پی آئی اے کا امریکہ میں روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ

نیویارک : نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر کو ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا۔ ہوٹل بندش کی وجہ کورونا وبا کے باعث مالی بحران قرار دیدی گئی۔کورونا وائرس نے نیویارک کے شہر کے مہنگے ترین علاقے مین ہیٹن میں واقع پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کو فروخت کرنے کی راہ ہموار کر دی ۔ ہوٹل انتظامیہ نے 31 اکتوبر کو ہوٹل کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ہوٹل روزویلٹ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہوٹل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں ہوٹل کو چلانا نہ ممکن ہو گیا تھا۔ ترجمان نے انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا کہ روزویلٹ ہوٹل کو کسٹمرز کے لئے 31 اکتوبر کو بند کر دیا جائے گا۔