فیس بک نے بھارت کی دباؤ میں آکر ناجائز طور پر کانسپٹ اردو کی ویب پیج بلاک کردی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک نے کانسپٹ اردو کی ویب پیج بلاک کردی، مذکورہ فیس بُک پیج کے حوالے سے ترجمان کانسپٹ ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بُک پیج کشمیریوں کی حمایت پر بند ہوا۔

https://twitter.com/AtozaiArif/status/1314585790538747905?s=20

کانسپٹ کارپوریشن کے سی ای او عارف اتوزئی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہزاروں ذاتی اکاؤنٹ اور پیجز کو بند کردیا گیا ہے جس میں کانسپٹ اردو کا پیج بھی شامل ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی ا س کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاؤنٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے۔وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ فیس بک پالیسی بارے آواز اٹھائے ۔واضح رہے کہ فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے ،فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جارہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہے ہیں۔