پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد :پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، حکومت پاکستان کی طرف ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مزاح سے بھرپور انداز میں تبصرے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیسے ہی خبر سامنے آئی کہ حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی ہے تو اس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تبصرے بھی شروع کردیے گئے، جہاں اکثریت کی طرف سے اس پابندی کو مثبت قرار دیا گیا تو بعض صارفین نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف حارث کی طرف سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ ’’نہیں ایسا نہیں ہو سکتا کہہ دو یہ جھوٹ ہے‘‘

ایک اور صارف رمشا طاہر کی طرف سے جنت مرزا کی تصویر شئیر کی گئی اور لکھا ہے کہ وہ جنت مرزا کیلئے افسردہ ہے کیو نکہ ان کو حال ہی میں ایک کروڑ فالورز ملے تھے۔