کورونا وائرس، امریکہ کی اعلیٰ فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

نیویارک:امریکی کوسٹ گارڈز کے ایڈمرل کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اعلیٰ امریکی فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ قرنطینہ کرنے والے افسران میں ملک کے کئی اعلیٰ فوجی افسران شامل ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق تمام فوجی افسران امریکی کوسٹ گارڈز کے ایڈمرل میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دیگر اعلیٰ فوجی قیادت نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق خود کو قرنطینہ کرنے والے افراد میں چیئرمین آف جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل مارک ملی، وائس چیئرمین آف جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جان ہیٹن، چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل مائیکل گلڈے، چیف آف آرمی سٹاف جیمز کونویل، چیف آف ایئرفورس جنرل چارلس براؤن، چیف آف سپیس آپریشن جنرل جان ریمنڈ، چیف آف نیشنل گارڈ بیورو ڈینیئل ہوکانسن، کمانڈر یو ایس سائبر کمانڈ جنرل پال ناکاسون اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ میرین کارپس جنرل گیری تھامس شامل ہیں۔