شہید کیپٹن عبداللہ کے والد کا فوج مخالف بنانیہ رکھنے والے نواز شریف،فضل الرحمٰن کیلئے پیغام

جنوبی وزیرستان :جنوبی وزیرستان میں شرپسند عناصر کی جانب سے گشت پر مامور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ جام شہادت نوش کر گئے تھے، ان کے والد کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے لیے ایک پیغام دیا گیا ہے۔شہید کیپٹن عبداللہ ظفر کے والد کا خبر رساںاداروں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اللہ کا بہت شکر گزار ہوں جس نے ہمارے خاندان کو شہادت کا رتبہ عطا کیا، میں اللہ تعالی سے راضی ہو اور دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب سے راضی ہو جائے۔کیپٹن عبداللہ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کو کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے جو اپنے بچے انگلینڈ میں بٹھائے ہوئے ہیں ان کو بھی ذرا ادھر لائیں اور وہ بھی تھوڑا بارڈر کی ہوا کھائیں ، پہاڑوں پرگھومنے پھریں اور گولی کھانے تاکہ انہیں بھی پتہ چلے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمداللہ میں اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر گزار ہوں اور میں اللہ تعالی سے بہت راضی ہوں کہ میرے بچے نے شہادت کا رتبہ پایا، میرے اور بھی بیٹے ہیں اگر وہ بھی اس ملک کی خاطر قربان ہو جائیں گے تو الحمداللہ میں خوش ہوں۔خیال رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شگئی میں پاک فوج کا دستہ پیٹرولنگ کر رہا تھا، جس پر دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے، جن کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپر د خاک کر دیا گیا ہے۔