امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کروناوائرس کاشکار

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا اور ان کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد صدر اور ان کی اہلیہ کے ٹیسٹ کرائے گئے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کہ امریکی صدر اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے اندر ہی قرنطینہ میں رہیں گے۔وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کے مطابق صدر اور ان کی اہلیہ کی صحت ٹھیک ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ قرنطینہ میں بغیر کسی خلل کے اپنے فرائض انجام دیں گے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور خاتون اول کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے قرنطینہ میں جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنی مشیر کے بارے میں لکھا کہ ’ہوپ ہکس کوئی بھی مختصر وقفہ لیے بغیر سخت محنت کر رہی تھیں، کچھ دیر پہلے ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔‘خبررساں ادارے اےا یف پی کے مطابق امریکی صدر نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ کتنے دنوں تک خود کو قرنطینہ کریں گے تاہم ماہرین قرنطینہ کے لیے 14 دن تجویز کرتے ہیں۔