پاکستان کی جانب سے آرمینیا کیخلاف جنگ میں حمایت پر انتہائی مشکور ہیں ، آذربائیجان صدر

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے آرمینیا کیخلاف جنگ میں آذربائیجان کی حمایت کا اعلان، پاکستان نے اسرائیل کے علاوہ آرمینیا کو بھی کبھی تسلیم نہیں کیا، متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر ہمیشہ آذربائیجان کی حمایت کی۔آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجی جھڑپوں کے بعد پاکستان نے برادر اسلامی ملک کی مکمل حمایت کی ہے۔پاکستان کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ آرمینیا کے آذربائیجان پرحملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آرمینیا کے حملے سے امن کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں، جنگ مسائل کاحل نہیں۔ پاکستان نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی حمایت کرتاہے اور آرمینیا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔آرمینیا سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر اشتعال انگیزی بند کرے۔پاکستان آذربائیجانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت بھی کرتا ہے۔ جس پر آذربائیجان کے صدر الہام حیدر اوگلو علییو نے پاکستان کے سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آذربائیجان کے علاقوں وجہ سے آرمینیا کو قبول نہ کرنا ہی اصل بھائی چارہ ہے۔ اور پاکستان کی جانب سے ہر موقع پر ان کی حمایت کے انتھائی مشکور ہیں۔