امریکی صدر ٹرمپ بھی وزیر اعظم عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے۔ امریکی انتخابات 2020ء کے حوالے سے جاری پہلے مباحثے میں 1 ارب درخت لگانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں اس وقت موجودہ صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کے درمیان صدارت الیکشن کے حوالے سے مباحثہ جاری ہے جس میں دلچسپ گفتگو سننے کو مل رہی ہے۔کہیں تکرار، کہیں طنز، تو کہیں موڈریٹر کے تلخ سوالات۔ اس دوران دونوں امیدوار اپنے اپنے منشور کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے اپنے منصوبے بتا رہے ہیں۔ اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایک ارب پودے لگانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے ’’بلین ٹری سونامی‘‘ کے حوالے سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔