پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہیں ،محسن داوڑکب تک تم اپنے جھوٹے الزامات سے عوام کو بیوقوف بناتے رہینگے ؟ اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم جھوٹے الزامات کے زریعے قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبے اور قبائلی پشتونوں کی پاک فوج سے جاری محبتکی جدوجہد کو روک نہیں سکتے۔محسن دواڑ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں صوبائی وزیر نے لکھا ہے کہ بے ضمیر محسن داوڑ میں شرم نا م کوئی چیز بھی موجود نہیں ہے،محسن داوڑکب تک تم اپنے جھوٹے الزامات سے عوام کو بیوقوف بناتے رہینگے؟ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہیں۔ بے شک محسن داوڑ فوج سے بعض رکھیں مگر اللہ کا خوف بھی اپنے دل میں ضرور رکھنا۔ قیامت کے دن جھوٹ کا جواب دینا پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے نہ صرف دہشت گردوں کا ملک بھر اور خاص کر قبا ئلی اضلاع میں صفایاکردیا بلکہ پاکستان کو بہت حد تک محفوظ بنا دیا ہے۔ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ جب بھی ملک و قوم پر بھاری وقت آیا تو موت کے خوف سے آزاد ہوکر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے وطن عزیز کا دفاع کیا۔ اگر آج ہم پاکستان میں بھارت جیسے مکار دشمن سے محفوظ ہیں تو اس کا سہرا پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے سرجاتا ہے۔ درندہ صفت دہشت گردوں اور ان کے کارندوں کی ان انسانیت سے گری ہوئی حرکتوں کے باوجود پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے حوصلے پہلے سے زیادہ مضبوط اور جواں ہیں۔