محسن داوڑ پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیےجعلی خطوط سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے لگا

شمالی وزیرستان:پاکستان کے دشمن ممالک میں اتنی ہمت نہیں کہ پاکستان کے اندر کارروائی کرسکے لیکن دشمن ممالک کے تنخواہ دار جھوٹی خبریں پھیلا کر ڈرامے کو حقیقت کا رنگ دینے کی کوشش کرتا ہے۔دشمن فوجیں بھیجنے کی بجائے ملک کے شہریوں کو اپنی ریاست اور فوج کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔پاکستان دشمن ممالک کے ملازم پی ٹی ایم مختلف طریقوں سے پاک فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر تلے ہو ئے ہے،

https://twitter.com/Warwounded__/status/1310445419307171842?s=20

پی ٹی ایم کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنی ٹویٹر اکاونٹ سے ایک جعلی پرچی ٹویٹ کی ہے جس پر لکھا ہے کہ پاک فوج نے وزیرستان کے لوگوں کو انتباہ کیا ہے کہ جس کسی کے ساتھ کوئی اسلحہ ہو تو اس متعلقہ تاریخ تک اجازت نامے پر دستخط کریں ورنہ اگر کسی کے پاس اجازت نامے کے بغیر اسلحہ دیکھا گیا تو ان کو گولی مار دی جائیگی،محسن داوڑ نے اپنی ٹویٹ میں لوگوں کو پاک فوج کے خلاف لڑنے کیلئے تیار رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔زرائع سے معلوم ہوا کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی طرف سے جعلی پرچیاں چھاپ کر گلیوں میں پھینک کر وزیرستان کے غیرت مند قبائل اور پاک فوج کے درمیان نفرتیں پیداکرنے پر تلے ہو ئے ہیں،لیکن قبائلی پشتونوں نے جعلی پرچیوں کو مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاک فوج ایسے پرچے جاری نہیں کرتے پاک فوج ضلعی انتظامیہ اور علاقے عمائدین کے مشاورات کے بغیر کوئی بیان جاری نہیں کرتے،یہ جعلی پر چیاں تقسیم ان لوگوں کی چال ہے جس قبائلی کی ترقی اور امن و امان ہضم نہیں ہوتی