سعودی عرب نے بھارت کیلئے تمام پروازوں پر پابندی لگا دی

ریاض :سعودی عرب نے بھارت کیلئے تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی،سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اور پروازیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔حکام کے مطابق بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، اور ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داوُپر نہیں لگا سکتے، اس وجہ سے سعودی حکومت نے بھارت کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائن کیلئے بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں، تاہم پاکستان کورونا وبا پر قابو پانے کی وجہ سے سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔