ترکی وفد کی ضیاء اللہ بنگش کے ہمراہ پشاور میوزیم کا دورہ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں مذہبی سیاحت،آثارقدیمہ کے تاریخی مقامات اور سیاحت کے فروغ کیلئے ترکی کی ایک وفد نے صوبائی وزیر ضیاء اللہ بنگش کے ہمراہ پشاور میوزیم کادورہ کیا،پشاور میوزیم کے افسران نے وفد اور ضیاء اللہ بنگش کا استقبال کیا اور پشاور میوزیم میں رکھے گئے بدھ مت کے مجسموں اور نوادرات کی تاریخی حیثیت اور دنیا بھر کے گندھارا آرٹ کے مجموعوں پر مکمل بریفنگ دی جس کو ترکی کے وفد نے سراہا اور پشاور میوزیم کو بہترین میوزیم قرار دیا.واضح رہے کہخیبرپختونخوا حکومت صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ صوبہ میں مذہبی سیاحت کی ترقی ، غیرملکی سیاحوں کو صوبہ کی جانب کرنے اور سیاحتی مقامات کی آباد کاری کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا کی جانب سے سیاحوں کو لانا اور یہاں سیاحت کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔