جیو نیوز کے صحافی نے کہا کہ وہ پیسوں کا لفافہ لیتے ہوئے نئی دلہن کی طرح شرماتا ہے

جنگ گروپ کے صحافی اعزازسید جنہوں نے صحافت میں اپنا روشن کیا ہے،لیکن ایک ویڈیو میں وہ اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں ایک لفافہ دیا گیا تھا۔اعزاز سید کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ جب مجھے پہلی بار پیسہ والا لفافہ دیا گیا تو مجھے پہلی رات کی دلہن کی طرح شرم آ ئی ،ویڈیو میں اعزاز سید نے اس نکتے کو اس انداز میں پیش کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صحافت میں لفافہ لینا ضروری ہے ، حالانکہ صحافی خوف اور شرم کے مارے یہ کام کرتے ہیں۔

اعزاز سید جیسا صحافی لفافہ لینے کا اعتراف کرتا ہے اور فخریہ اعتراف کرتا ہے کہ اس نے رقم لی ہے۔صحافت ’’صحیفہ‘‘ سے ہے اور صحیفہ، اللہ رب العزت کی طرف سے انسانیت کی رہنمائی کے لئے بھیجی گئی کتاب ہے۔اس مقدس ترین پیشے کے ساتھ آج بعض صحافی حضرات جو سلوک ہورہا ہے وہ ایک ظلم کے مترادف ہے، صحافت ریاست کا چوتھا ستون اورصحافی معاشرے کی آنکھ ہیں مگر افسوس آج بعض صحافیوں نےریاست کے چوتھے ستون کو بدنام کرنا شروع کر دیا ہے۔