زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

اسلام آباد: زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ، حجم 19.842 ارب ڈالر ہو گیا، ذخائر میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالرز کی قیمت میں مزید کمی ہونےکا امکان۔ زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 28 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.842 ارب ڈالر تھا، 21 اگست 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 19.722 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.712 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم7.130 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.640 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.081 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے ملکی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔گزشتہ چند روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔