پاکستان نے سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق افغانستان کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

اسلام آباد : پاکستان نے سرحد پر باڑ سے متعلق افغانستان کے پروپیگنڈا کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پرتجاوز نہیں کیا جارہا، باڑ لگانے کا عمل عالمی قوانین کے عین مطابق ہے،افغانستان کی جانب سے پاک فوج کے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی قراردینے کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں۔افغان میڈیا کی رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے بیانات کو بھی مسترد کرتے ہیں۔پاکستان افغانستان کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے، برادر ملک سے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے عین مطابق ہیں۔افغانستان سے بھی پاکستان کے حوالے سے یہی توقع رکھتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سیرئیس سکیورٹی تشویش کو دور کرنے کیلئے باڑ لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باڑ لگانے کا عمل عالمی قوانین کے عین مطابق ہے۔افغان سائیڈ کو مشورہ ہے کہ بارڈر ایشو پر غلط فہمی دور کرنے کیلئے متعلقہ میکنزم سے بات کرے۔مشترکہ ٹوپو گرافک سروے کی پاکستانی تجویز کا افغانستان نے جواب نہیں دیا۔