بھارتی شاعر کا بابری مسجد کیلئے 5 ایکڑ زمین عطیہ کرنے کا اعلان

نئی دہلی : عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا کا بابری مسجد کیلیے 5 ایکڑ زمین عطیہ کرنے کا اعلان، متاز شاعر منور رانا نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں بابری مسجد کی تعمیر کے لیے رائے بریلی میں دریا کنارے اپنی 5.5 ایکڑ زمین عطیہ کرنے کی پیشکش کردی، تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا نے وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خط میں بابری مسجد کے لیے اپنی 5.5 ایکڑ ذاتی زمین عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اردو ادب کے عہد حاضر کے ممتاز شاعر منور رانا نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں بابری مسجد کی تعمیر کے لیے رائے بریلی میں دریا کنارے اپنی 5.5 ایکڑ زمین عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔منور رانا نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ حکومت کی جانب سے بابری مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین دھنی پور میں مختص کی گئی ہے اب وہاں ایک اسپتال بنادیا جائے جب کہ بابری مسجد کے لیے میری زمین حاضر ہے۔منور رانا کا کہنا تھا کہ دھنی پور میں بابری مسجد کے لیے جگہ دور دراز علاقے میں رکھی ہے، یہ بہتر ہوگا کہ اس جگہ اسپتال بنادیا جائے اور میری زمین ایک تاریخی، مذہبی اور ثقافتی شہر میں ہے اور جہاں تک رسائی بھی آسان ہے وہاں مسجد تعمیر کردی جائے۔