کورونا کی وجہ سے پاکستان میں مقیم 83 بھارتی شہری واپس روانہ

لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم بھارتی شہریوں میں سے مزید 83 گزشتہ روز واپس چلے گئے شیڈول کے مطابق 118 بھارتی شہریوں نے واپس جاناتھا تاہم 35 بھارتی بروقت واہگہ سرحد نہ پہنچ سکے،سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت سے پاکستان آئے 350 افراد پاکستانی ہیں جو مختلف وجوہات پرپاکستان چھوڑچکے ہیں، اب این او آر آئی (نوری) ویزا پر پاکستان آئے ہیں، ان میں زیادہ ترخواتین ہیں جن کی شادیاں بھارتی میں ہوئی ہیں.بھارتی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو توواپس جانے کی اجازت دیدی لیکن این اوآرآئی ویزاپر آنیوالے شہریوں کی واپسی کا شیڈول فائنل نہیں کیا منڈی بہاﺅالدین کی حمیرا جبارنے بتایا کہ ان کی شادی الہ آباد میں ہوئی ہے، وہ شادی کے چند ماہ بعد اپنے میکے آئیں تو یہاں لاک ڈاﺅن ہوگیا انہوں نے دوباربھارتی سفارتخانے میں ویزا کے لئے درخواست دی مگر تاحال ویزا نہیں ملا.