سابق بھارتی جنرل نے اپنی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

لاہور: پاکستان کا نیا نقشہ، سابق بھارتی جنرل نے اپنی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی جرنیل گرمیت سنگھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے کی سنجیدگی کو سمجھیں، نئی جاری کئے گئے سیاسی نقشے کی اہمیت اور شدت کو سمجھنا ہو گا ورنہ بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نقشے کا مذاق نہیں اڑانا چاہیئے، بلکہ اسے سنجیدگی سے لینا ہو گا۔تاہم پاکستانی تجزیہ نگار صابر شاکر کا اپنے پروگرام دی پورٹرز میں بھارتی جرنیل کی بوکھلاہٹ اور پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے کی فلاسفی سمجھاتے ہوئے کہنا تھا کہ جب پاکستان نے حکومت کی جانب سے پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ جاری کیا گیا تو قوم کو اس کی سمجھ نہیں آئی تھی لیکن اب آہستہ آہستہ قوم نئے نقشے کی اہمیت کو سمجھنے لگی ہے۔