کامیاب نوجوان پروگرام میں میرٹ اورشفافیت پرکسی قسم سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ، عثمان ڈار

پشاور : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈارنے کہاہے کہ اقوام کی ترقی میں نوجوانوں نے ہمیشہ کلیدی کرداراداکیاہے،کامیاب نوجوان پروگرام میں میرٹ اورشفافیت پرکسی قسم سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،یہ منصوبہ وطن عزیزکے ہنرمند نوجوانوں کومستفیدکرنے کیلئے تشکیل دیاگیاہے نہ کہ سیاسی مقاصدکے حصول کیلئے۔انہوں نے کہاکہ ہماری 60فیصدآبادی14 سی50سالوں کے درمیان افرادپرمشتمل ہے،پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام منصوبے کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے میں اورمیری ٹیم محنت اورلگن سے دن رات کام کررہے ہیں،خیبرپختونخواسی90ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرحدچیمبرآف کامرس میں”پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام “ہنرمندنوجوانوںمیں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیربرائے صحت وخزانہ تیمورخان جھگڑا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے کامرس اینڈانڈسٹریزعبدالکریم خان ،بینک آف خیبرکے ہیڈشیرمحمدخان بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاکہ 12اگست سے نوجوانوں کوان کے تجربے کے بنیادپران کی شخصی گارنٹی پر10لاکھ سے ایک کروڑروپے تک کاقرضہ دیاجائیگا،فیزون کے تحت ایک لاکھ سی5پانچ لاکھ تک،فیز ٹو کے تحت5لاکھ سی10لاکھ جبکہ فیز تھری کے تحت ایک کروڑسے ڈھائی کروڑ تک ہنرمندنواجوانوںکودیئے جائیں گے جوپاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہنرمند نوجوان پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام کاحصہ بن کراس سکیم سے مستفیدہونے کاموقع ضائع نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبے کے تحت نوجوانوں کوملنے والارقم عوام کے ٹیکس کاپیسہ ہے لہٰذانوجوان اس کومحض ایک قرضہ نہ سمجھیں بلکہ انتہائی ذمہ داری اورصحیح طریقے سے ان پیسوںکااستعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت خیبرپختونخواکے نوجوانوں کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جومیرٹ کی بنیادپردیئے جائیں گے۔صحافیوںکے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاکہ ٹائیگرفورس کی خدمات پرہمیں فخر ہیں اورانشاء اللہ 9اگست سے پانچ لاکھ پودوں کی شجرکاری کے فریضے میں بھی ٹائیگرفورس کلیدی کرداراداکریگا۔