عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مسکراہٹوں نے بھارت کو پریشان کر دیا

نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو حیران پریشان کر دیا ہے۔ایک بھارتی چینل نے سرخی لگائی ہے کہ امریکا نے بھارت پر کشمیر بم گرا دیا ہے۔عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کے تبادلے نے بھارت کو پریشان کر دیا ہے۔خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو پر بھارت میں سناٹا چھا گیا یہاں تک کہ بھارتی میڈیا بھی عجیب عجیب سی رپورٹنگ کرنے لگ گئے۔خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے امریکہ سے ثالثی کی درخواست کی تھی۔انہوں نے ویراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرحل کروانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس پر بھارت کی جانب سے ردِ عمل آیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست نہیں دی۔ ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ رویش کمار ن اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ ”ہم نے صدر ٹرمپ کے میڈیا کو دیے گئے بیان کو دیکھا ہے جس میں انہوں نے پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان اوربھارت چاہے تومسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے ثالث بننے کو تیار ہیں۔ایسی کوئی درخواست بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نہیں کی گئی۔بھارت ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل پر بات دونوں کے درمیان ہی ہو گی، پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے پہلے بارڈر پار سے ہونے والی دہشتگردی کو ختم کرنا ہو گا، شملہ معاہدہ اور لاہور ڈیکلیریشن دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر مسائل کے حل کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے‘‘۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کروانے کی پیشکش کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ امریکا بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے امریکہ سے ثالثی کی درخواست کی تھی اور یہ کہ بھارتی وزیراعظم بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مدد مانگ چکے ہیں۔ تاہم بھارت نے اس کی تردید کر دی ہے۔