اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں دہشتگردوں کو ٹرینگ دینے والے کا تعلق افغان آرمی سے ہے،ذرائع

کراچی:کراچی میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی ایک پروپیگنڈا ویڈیو بی ایل اے نے جاری کردی ہے، جس میں ایک کھلے میدان میں ان کو ٹرینگ د ی جارہی ہے ،ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو ٹرینگ دینے والا نقاب پوش شخص ایک افغانی فوجی ہے جس کے ہاتھ میں امریکی ساختہ M-16 رائفل ہے،جو ویتنام جنگ میں فیل ہوا تھا اس لئے امریکہ کے پاس کافی سٹاک تھا تو امریکہ نے طالبان سے لڑائی کیلئے افغان فوج کو ان رائفلز سے لیز کیا اس لئے ہمارے پڑوس میں یہ رائفل اس وقت صرف افغان فوج استعمال کررہا ہے، اور اس سے پہلے بھی کئی دفعہ افغانستان میں نامعلوم افراد نے بی ایل اے کے ہیڈکوارٹرز پر تابڑ توڑ حملے کئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جون کو پاکستان کے سب سے بڑے بازارِ حصص کراچی اسٹاک ایکسینج پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا حملے کو پولیس نے ناکام بنا تے ہو ئے بی ایل اے کے چار وں دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا۔